ابنا: شہید بے نظیر بھٹوکی چوتھی برسی میں شرکت کے لئے لاڑکانہ روانگی سے قبل سکھر ائیرپورٹ آمد پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بدنظمی اوربدامنی عروج پر ہے۔سابق گورنر کا بیٹا ،ایک فوجی جنرل کا داماداورایک غیر ملکی اب تک لاپتہ ہیں پنجاب حکومت بازیاب نہیں کراسکی ہے۔
پنجاب کے وزیراعلیٰ کی بدکلامی اورصدر کے خلاف نازیبازبان نے پارٹی کو اِس سطح پر پہنچادیا ہے جہاں تحریک انصاف اُن سے بہت آگے نکل گئی، اب الیکشن میں ہمارا مقابلہ تحریک انصاف سے ہوگا مسلم لیگ ن ختم ہوچکی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت کو کوئی ہٹاسکے گا اور نہ ہی عام انتخابات وقت سے پہلے ہوں گے،سینیٹ کے الیکشن بھی مارچ میں کرائیں گے۔ .......
/169